رمضان ہی میں بدر میں کامیابی
رمضان ہی میں بدر میں کامیابی اور رمضان ہی میں فتح مکہ ہوا مگریہ سب کب ہوا؟ جب ہی جب ایمان والوں نے اللہ تعالیٰ کے لئے جان مال جذبات اور سب کچھ اتباع رسول صلی اللہ عليه وسلم میں قربان کرنا طے کرلیا..آج بهی بدر کی طرح فرشتے اترسکتے ہیں.. آج بهی حق کو غلبہ ہوسکتا هے مگر ذرا جائزہ لیجئے خود اپنا اوراپنے قریبی لوگوں کا(رمضان میں جوش میں بازاروں میں پهرنے والوں کا جائزہ لیاجائے) اورپوری امت کاجائزہ لیا جائے کہ کون کون اللہ تعالیٰ ،قرآن مجید، رسول اللہ اور سنت و شریعت کو دل کی گہرائیوں سے چاہنے والے ہیں؟ کون کون ناجائز حرام لائنوں کو اپنی زندگی کے گوشہ گوشہ سے نکال پھینکنے تیارہیں؟ قرآن و سنت کے عین مطابق کون کون جینے مرنے تیار ہیں؟ جواب جو ہمارا هے وهی جواب هم کو ملتاهے کہ جب تم وفادار نہیں اور هم کیوں دلدار بنیں.. ہر زبان میں ہرملک کے ہر ایمان والے بهائی بہن کو پیغام پہنچایئے کہ هم سب نے مل کر اللہ تعالیٰ کو ناراض کر رکها هے…جلدی جلدی توبہ کر کے اغیار کی زندگی چهوڑ کر اپنی زندگی کو قرآن وسنت کی تعلیمات کے مطابق لائیں،ایمان قرآن سنت شریعت کو اہمیت دیں،جان مال جذبات کو اپنی زندگی کے مقصد یعنی دین سیکهنے سکهانے پهیلانے کے لئے وقف کریں. .برائیوں کو مٹانے اور بهلائیوں کو پهیلانے میں ذرا بهی کوتاہی نہ کریں. ..تو اللہ اپنے کرم سے حفاظت بهی فرمائیں گے اور غلبہ بهی دیں گے.. ورنہ اگرہم نہیں پلٹتے تواپنے حالات،ملک و ملت کے حالات کے الٹنے پلٹنے کے مناظر دیکهنے پڑیں گے.. اے اللہ اپنے دین کی، دینیات کی ،دین کی بنیادوں کی،دین کے چشموں کی،دین کے اثاثوں کی،دین کے ٹهیوں کی پوری پوری حفاظت و نگرانی فرما اور اے اللہ هم ساری امت کوسچا ایمان دےدے اور سب ایمان والوں کواپنے کرم سے سچی پکی توبہ نصیب فرمااورسب کی جان مال عزت آبرو ایمان اعمال اخلاق ومعاشرت کی ہرجگہ حفاظت فرما..(فکر،تدبیرودعاء ہو مسلسل حسدبغض لڑائی سے بچتے ہوئے)